کراچی کی جیلوں پردہشتگردوں کے حملوں کا خدشہ سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کراچی میں جیلوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، گرفتار دہشتگردوں کا انکشاف


ویب ڈیسک February 25, 2016
2014 میں بھی کراچی سینٹرل جیل پر حملے کی سازش کو ناکام بنایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے شہرقائد کی دونوں جیلوں پر دہشت گردوں کے حملوں کا خدشے کے پیش نظر متعلقہ حکام کو سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کردی ہے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ نصرت حسین منگن کی جانب سے کراچی کی سینٹرل اور ملیر جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس شاکر حسین شاہ اور مرید عباس شیخ کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں ، جس میں کہا ہے کہ القاعدہ کی برصغیر شاخ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ کراچی کی دونوں جیلوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ، اس لئے متعلقہ حکام جیلوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کریں۔

واضح رہے کہ 2014 میں بھی دہشت گردوں نے کراچی سینٹرل جیل پر حملے اور سرنگ کھود کر اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کی سازش کو ناکام بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں