فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیرخان گرفتار

عالمگیر خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرہ پھینکتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 25, 2016
کراچی میں روزانہ 12 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے جسے ری سائیکل کر کے دوبارہ استعمال میں لایا جا سکتا ہے، عالمگیر خان۔ فوٹو: ایکسپریس

پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرہ پھینکنے پر فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیرکچرے سے بھری بالٹی وزیراعلی ہاؤس لے گئے جہاں انہیں بالٹی میں بھرا کچرا وزیر اعلی ہاؤس کے آگے پھینکنا تھا ، لیکن پولیس کے منع کرنے پر عالمگیر نے اپنا کام جاری رکھا جس پر پولیس نے ٹرالی کے ڈرائیور سمیت انہیں گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر کا کہنا تھا کہ جس کچرے سے انسانی جان کو خطرہ ہے اس سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی کچرے کو ری سائیکل کیا جارہا ہے لیکن یہاں نہیں ہورہا ہے،وزیر اعلی ہاؤس کی پوری سیکیورٹی میرے آنے سے پہلے الرٹ کردی گئی تاکہ میں نہ جاسکوں،انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی ہاؤس کا تقدس اور آئین کی حیثیت سے اہمیت جانتے ہیں لیکن وہ عام آدمی ہیں جو لوگوں کے لیے اپنی آواز اٹھاتے ہیں اور اٹھاتے بھی رہیں گے کیونکہ انتظامیہ نا اہل ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے عالمگیرنے کھلے گٹروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پرفکس اٹ مہم شروع کی تھی جس کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس تو لیا تھا لیکن اس کے باوجود شہر میں گٹروں کے ڈھکن لگانے کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |