لاہور سے 50 کروڑ روپے سے زائد جعلی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد گروہ گرفتار

پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کر کے جعلی کرنسی بنانے کے لئے استعال ہونے والے آلات اور پیپر بھی قبضے میں لے لئے۔


ویب ڈیسک February 25, 2016
ملزمان جعلی کرنسی نہ صرف پاکستانی مارکیٹ میں پہنچاتے تھے بلکہ گروہ کے کارندے بیرون ملک بھی سرگرم تھے، پولیس۔ فوٹو: فائل

سی آئی اے پولیس نے کارروائی کر کے جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کر کے 50 کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی اے پولیس نے لاہور میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر جعلی کرنسی بنانے والا پرنٹنگ پریس تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے مکان سے 40 لاکھ روپے کی تیار جعلی کرنسی اور ڈائیوں میں لگی کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی تحویل میں لے لی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت 50 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، اس کے علاوہ پولیس نے جعلی کرنسی بنانے کے لئے استعال ہونے والے دیگر آلات اور پیپر بھی قبضے میں لے لئے۔

ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے مطابق ملزمان جعلی کرنسی نہ صرف پاکستانی مارکیٹ میں پہنچاتے تھے بلکہ گروہ کے کارندے بیرون ملک بھی سرگرم تھے۔ پولیس کے مطابق اس گروہ کا سرغنہ پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے اور ایف آئی اے کی بلیک لسٹ میں شامل ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں