مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد ممکن ہے غلام احمد بلور

شمالی وزیرستان میں کچھ اس طرح کے عوامل ضرور ہیں جس کے باعث وہاں ڈرون حملے کئے جارہے ہیں، وزیر ریلوے

شمالی وزیرستان میں کچھ اس طرح کے عوامل ضرور ہیں جس کے باعث وہاں ڈرون حملے کئے جارہے ہیں، وزیر ریلوے فوٹو: اے ایف پی

ریلوے کے وزیر غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ اتحاد ممکن ہے۔



ریڈیو پاکستان کے مطابق پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ کراچی کو ہتھیاروں سے پاک کیا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں کچھ اس طرح کے عوامل ضرور ہیں جس کے باعث وہاں ڈرون حملے کئے جارہے ہیں۔


غلام احمد بلور نے کہا کہ اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہونا چاہئے اورتمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر ہی کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارک اوباما کے دوبارہ صدر منتخب ہونے سے پاکستان سے متعلق امریکی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔


 
Load Next Story