وزیراعظم نوازشریف آج کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے

منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا جس پر 16 ارب روپے کی لاگت آئے گی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس


ویب ڈیسک February 25, 2016
منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا جس پر 16 ارب روپے کی لاگت آئے گی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس، فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف آج کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو ایک سال میں مکمل ہوگا جب کہ منصوبہ 17 کلومیٹر طویل ہے جس پر 16 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے گا جب کہ گرین لائن بس منصوبہ 17 کلومیٹرطویل ہے جس پر 16 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ملک کا پہلا تیز ٹرانزٹ سسٹم ہے جس کے لیے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کررہی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ ٹرانسپورٹ نظام میں سنگ میل ہوگا جو کراچی کے شہریوں کو سستی سفری سہولیات مہیا کرے گا جب کہ منصوبہ شہر قائد میں ٹرانسپورٹ نظام سے دباؤ کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرین بس لائن کا منصوبہ سرجانی ٹاؤن سے میونسپل پارک ایم اے جناح روڈ پر ختم ہوگا جب کہ منصوبے سے روزانہ 3 لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں