نوازشریف کیخلاف مقدمات کھلناالیکشن کی تیاری نہیں کائرہ

انھیں عدالتوں،میڈیا سے کلیئرہوناچاہیے،اپوزیشن سے الیکشن پرمذاکرات نہیں ہورہے،گفتگو

انھیں عدالتوں،میڈی اسے کلیئرہوناچاہیے،اپوزیشن سے الیکشن پرمذاکرات نہیں ہورہے،گفتگوفوٹو/ایکسپریس

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی شہید بینظیر بھٹوکی بصیرت کی روشنی میں سب کو ساتھ لیکرچلنے اور مذاکرات سے مسائل کا حل نکالنے کی پالیسی پرکاربند ہے چیف الیکشن کمشنرکا تقرر اس امرکا بین ثبوت ہے کہ سیاسی جماعتیں اور سیاستدان مذاکرات سےمسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جمہوریت کوآگے چلتا نہ دیکھنے کی خواہش رکھنے والوںکوحیران کردیتے ہیں۔


گزشتہ روز پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں نوجوان آرٹسٹ کائنات موتلہ کی تصاویرکی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ہم نوازشریف کیطرف سے مذاکرات کی بات کرنے کے اس رویہ کا خیرمقدم کرتے ہیں ہمارے ہاں سازشوںکے رویے زیادہ ہو گئے ہیں اگر سازشیں نہ بھی ہوں توبھی ایسی باتیں پھیلائی جانے لگتی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکے معاملے پر ڈیڈلاک ختم ہوگیانوازشریف کیخلاف کیس کھلنا الیکشن کمپین کا حصہ نہیں ہے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیساتھ انتخابات پرکوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہورہے ہیںنواز شریف کیخلاف مقدمات کا ری اوپن ہونا الیکشن کی تیاری نہیں بلکہ یہ عدالتی معاملہ ہے نواز شریف کیخلاف مقدمات ہیں توانہیں عدالتوںاورمیڈیا سے کلیئرہونا چاہیے۔

Recommended Stories

Load Next Story