
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون فلم نگری میں دوسرے درجے کی اداکارہ کی حیثیت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے مخصوص کردار کے باعث فلم نگری میں شہرت رکھتی ہیں جس کی وجہ سے انڈسٹری کے صف اول کے اداکار ان کے ساتھ فلموں میں کام کرنے سے کتراتے ہیں تاہم اب صف اول کی اداکارہ پریانکا نے ان کی فلم کی تعریف کرڈالی ہے۔
Love it @SunnyLeone xoxo https://t.co/OivVm8HEc6
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 25, 2016
سنی لیون سماجی مسائل کے خلاف میدان میں آگئی ہیں جس کے لیے انہوں نے سگریٹ نوشی کے خلاف مختصر دورانیے کی فلم ''الیون منٹس'' میں اداکاری کی ہے جس پر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ان کی فلم کو بے حد پسند کیا جب کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ سنی لیون کی فلم کی تعریف کی جس کے جواب میں سنی لیون نے شکریہ ادا کیا۔
Awe thanks so much doll! Hopefully it helps! https://t.co/j8yzNtmY7J
— Sunny Leone (@SunnyLeone) February 25, 2016
واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلم''بے واچ'' کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکہ میں مصروف ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔