بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر ’’کھالی‘‘ لڑائی کے دوران شدید زخمی
بھارت میں نمائشی مقابلے کے دوران تین ریسلرز نے کھالی پر حملہ کیا جس سے انہیں سر اور کمر میں چوٹیں آئیں۔
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلردی گریٹ کھالی ریسلنگ کے دوران مخالف ریسلرز کے ہاتھوں پٹائی کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے شہر ہلدوانی کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلوں کی ایک تقریب میں نامور پہلوان دلیپ سنگھ رانا المعروف دی گریٹ کھالی غیر ملکی ریسلرز کے ساتھ ایک نمائشی مقابلے میں شریک تھے کہ تین غیر ملکی ریسلرز نے مل کر اچانک کھالی پر حملہ کردیا اور ان پر مکوں اور کرسیوں کی بارش کردی جس کی وجہ سے کھالی سنبھل نہ سکے اور گر گئے، اس موقع پر کھالی کے مداحوں نے انہیں بچانے کی کوشش بھی کی تاہم ریسلرز نے انہیں بھی مار کر رنگ سے دور کردیا، کھالی کو شدید چوٹوں کے باعث فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
حکام کے مطابق کھالی کو سر اور کمر پر پر شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم تمام ان کے تمام زخم بیرونی ہیں اور خوش قسمتی سے انہیں کوئی اندرونی چوٹ نہیں آئی اس لیے امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ 44 سالہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر کھالی کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے ہے اور انہوں نے 2007 میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ پروفیشنل ریسلنگ سے قبل کھالی بھارتی پنجاب کے محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے تھے۔