اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف نے چولستان میں بہاولپور اور ملتان فارمیشنز کی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 25, 2016
آرمی چیف نے چولستان میں بہاولپور اور ملتان فارمیشنز کی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛فائل

KARACHI: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ زمانہ امن میں اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے جب کہ فوجی کارکردگی کومزید بہتربنانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہالپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چولستان میں بہاولپور اورملتان فارمیشنز کی فوجی مشقوں کا معائنہ کیا اور بہاولپور گریژن میں نئے (میس) کا بھی افتتاح کیا۔ ترجمان کے مطابق پاک فیلڈ ایریا آمد پر آرمی چیف کو فوجی مشقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل راحیل شریف نے فوجی مشقوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فوجی مشقیں جنگ جیسا ماحول پیدا کرکے کی جارہی ہیں جو خطرات سے نمٹنے کے لیے انتہائی اہم ہیں،اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی تیاری ہی امن کی ضامن ہے جب کہ فوجی کارکردگی کومزید بہتربنانے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں