ویرات کوہلی ایک بار پھر انوشکا کو منانے لگے

کوہلی نے انوشکا کے بھائی سے دونوں میں صلح کروانے کی درخواست کی ہے۔


ویب ڈیسک February 25, 2016
کوہلی نے انوشکا کے بھائی سے دونوں میں صلح کروانے کی درخواست کی ہے۔ فوٹو؛فائل

لاہور: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی محبوبہ انوشکا شرما کو منانے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کردی ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکارہ کے بھائی سے دونوں میں صلح کروانے کی درخواست کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ رہا ہے جس کے بعد گزشتہ دنوں اداکارہ انوشکا شرما نے فلمی کیرئیر کے باعث ویرات کوہلی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اب ویرات کوہلی اپنی محبوبہ انوشکا کو منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی انوشکا شرما کو منانے کی سر توڑ کو ششیں کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے کئی بار اداکارہ سے بات کرنے کی کوشش بھی کی ہے تاہم رابطے میں ناکامی پر کوہلی نے انوشکا کے بھائی کو دونوں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے صلح کروانے کی درخواست کی ہے جب کہ ویرات کوہلی ایشیا کپ میں شرکت کے باوجود اداکارہ کے بھائی سے رابطے میں ہیں اور انوشکا کی نارضی ختم ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما سلمان خان کے مدمقابل یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ''سلطان'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |