پاکستان کاسیف الرحمن کی واپسی کیلیے قطر کی حکومت کو خط

انٹرپول سابق سربراہ نیب کے وارنٹ جاری کرچکا، قطر فوراً حوالے کرے، رحمن ملک

انٹرپول سابق سربراہ نیب کے وارنٹ جاری کرچکا، قطر فوراً حوالے کرے، رحمن ملک۔ فوٹو/ایکسپریس

حکومت پاکستان نے قطر حکومت سے سابق سربراہ نیب سیف الرحمن کو بے دخل کر کے پاکستان بھجوانے کی درخواست کردی ہے۔


اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ نواز شریف دور میں احتساب بیورو کے سربراہ سیف الرحمن کو واپس لانے کے لیے قطر کی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، انٹرپول پہلے ہی سیف الرحمن کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرچکا ہے اس لیے قطر فوری طور پر ان کو پاکستان کے حوالے کرے اور ان کو بے دخل کرے،

انھوں نے کہا کہ ارسلان افتخار کیس میں نیب سے نئی تحقیقاتی ٹیم بنانے کے لیے درخواست کروں گا۔
Load Next Story