محکمہ داخلہ پنجاب نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ حملے سے متعلق گوجرانوالہ میں درج مقدمے پر تحقیقات کرے گی۔


ویب ڈیسک February 25, 2016
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ حملے سے متعلق گوجرانوالہ میں درج مقدمے پر تحقیقات کرے گی۔ فوٹو؛فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے پٹھان کوٹ حملہ کیس میں تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جو واقعہ سے متعلق گوجرانوالہ پر درج مقدمے پر تحقیقات کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پٹھان کوٹ حملہ کیس میں تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جو 5 افراد پر مشتمل ہے جب کہ کمیٹی میں پولیس اور حساس اداروں کے افسران شامل ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر بھی شامل ہیں جب کہ ٹیم پٹھان کوٹ حملے سے متعلق گوجرانوالہ درج ہونے والے مقدمے پر تحقیقات کرے گی۔

واضح رہے بھارتی ایئربیس پٹھان کوٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں بھارت کے 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے اور 4 دن تک جاری رہنے والے مقابلے میں حملے کے چاروں دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |