نوبیاہتادلہن نے شوہرکے گلے میں خنجر گھونپ دیا
شیرن نے ابتدائی طورپرموقف اختیار کیا کہ ڈیوڈ نے خود ہی اپنے گلے میں خنجر گھونپ لیا تھاتاہم بعد میں جرم کا اعتراف کرلیا
برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے خاوند پر مظالم کی انتہا کردی، لنکا شائر کی پولیس کو 51 سالہ وکیل ڈیوڈ ایڈورڈز کے قتل کی خبر ملی تو معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ڈیوڈ اور 42 سالہ شیرن ایڈورڈ کا تعلق ایک عرصے سے جاری تھا اور حال ہی میں انھوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق جب یہ جوڑا ہنی مون سے واپس آیا تو شیرن کو معلوم ہوا کہ ڈیوڈ کو نوکری سے فارغ کیا جا چکا تھا۔
وہ اس خبرپرشدید مشتعل ہوگئی اوراسی اشتعال میں بے قابوہوکرڈیوڈ کے گلے میں خنجر گھونپ دیا۔ ملزمہ شیرن نے ابتدائی طور پر موقف اختیار کیا کہ ڈیوڈ نے خود ہی اپنے گلے میں خنجر گھونپ لیا تھا، لیکن بعدازاں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔