صوبے میں100نئے تھانے قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی

30تھانے کراچی میں بنیں گے، مقامات کے انتخاب اورضروری اقدام ہونے کے بعدکام کاآغاز کردیا جائیگا، آئی جی سندھ

30تھانے کراچی میں بنیں گے، مقامات کے انتخاب اورضروری اقدام ہونے کے بعدکام کاآغاز کردیا جائیگا، آئی جی سندھ فوٹو:فائل

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہاہے کہ پولیس افسران فرائض انتہائی لگن اور احساس ذمے داری کے ساتھ انجام دیں جبکہ تھانوں کے مجموعی امور میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ناصرف مختلف نوعیت کے جرائم کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کو نتیجہ خیزبنایاجائے بلکہ بوقت ضرورت شہریوں کوبھی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔


اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے علاقہ تمام زونل و رینج کے ڈی آئی جیز ، ضلعی ایس ایس پیز اوردیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی،اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میںمجموعی طور پر100نئے تھانے قائم کیے جانے کی منظوری کے حوالے سے مختلف مقامات منتخب کرنے اورامن وامان کی مجموعی صورتحال وپولیس کی کارکردگی،پولیس اصلاحات کے تحت شہریوں سے پولیس برتاؤ، مفاد عامہ کے لیے یقینی اقدامات ، محکمہ پولیس کے مورال کوبلندرکھنے سمیت دیگر اقدام پرمشتمل سفارشات سمیت نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد،اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے انسدادی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس کوبتایا گیا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے مختلف منتخب کیے جانے والے مقامات پر30 نئے تھانوں جبکہ سندھ کے دیگراضلاع میں 70 نئے تھانوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے اوراس حوالے سے مقامات کے انتخاب و دیگر ضروری امور پر تمام تر اقدام کو یقینی بناتے ہوئے جلدہی کام کاآغازکیاجارہاہے،آئی جی سندھ نے صوبے میں انسداد جرائم ، ملوث گروہوں کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کے تحت پولیس کی کارکردگی اور صوبائی پولیس کی جانب سے دہشت گردوں، ڈاکوؤں اوردیگرسماجی برائیوں کے اڈوں کے خلاف کامیاب آپریشنزجیسے اقدام کوسراہا۔
Load Next Story