کیری نے کانگریس سے پاکستان کیلیے 742 ملین ڈالر مانگ لیے

پاکستانی حکومت اور فوج دہشت گردی کیخلاف پرعزم ہے، امداد سے اتحادیوں کو دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی

2017 کے بجٹ میںعالمی سطح پر امریکی سرگرمیاں برقرار رکھنے کیلیے اخراجات کا تخمینہ50ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جان کیری کا خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے بیان فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی حکومت اور فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مالی سال2017 کے بجٹ میں پاکستان کے لیے742ملین ڈالر کی امدادکی درخواست کی ہے۔


انھوں نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں سماعت کے دوران کہا کہ ہم پاکستان کی جانب سے اپنے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور ملک میں جمہوریت اور اقتصادی استحکام کے لیے 742 ملین ڈالر امداد کی درخواست دے رہے ہیں کیونکہ پاکستان کے شہری دہشت گرد حملوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے عالمی سطح پر امریکی سرگرمیاں برقرار رکھنے کیلیے نئے بجٹ میں50 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے۔ اوور سیز ہنگامی کارروائیوں کیلیے14.9 ارب ڈالر کی تجویز دی ہے جس سے بیرونی سطح پر بحران روکنے، انسداد اور بحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان جیسے اتحادیوں کو دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story