امریکی ریاست کنساس میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی

کنساس کے شہر ہیسٹن میں فیکٹری ملازم نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس


ویب ڈیسک February 26, 2016
ملزم فیکٹری کا ہی ملازم تھا تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، پولس۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست کنساس کی فیکٹری میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے شہر ہیسٹن کی فیکٹری میں ایک ملازم نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ملزم فیکٹری کا ہی ملازم تھا تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں