اڈیالہ جیل میں فوجی چھاؤنی پرحملے کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

مجرم محمد سعید خان کی لاش کو تصدیق کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مجرم سعید خان نے سیالکوٹ کی فوجی چھاؤنی میں فائرنگ کر کے 5 اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ کی فوجی چھاؤنی میں فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھیوں کو شہید کرنے والے مجرم کو اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔


فوجی چھاؤنی پر حملے کے مجرم سعید خان کو علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ مجرم کی لاش کو تصدیق کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ مجرم محمد سعید خان ولد محمد شریف جو کہ خود بھی ایک فوجی اہلکار تھا اس نے 2012 میں سیالکوٹ چھاؤنی میں ذاتی جھگڑے پر سرکاری اسلحے سے فائرنگ کر کے 5 اہلکاروں کو شہید کردیا تھا، پاک فوج کی جانب سے مجرم کا کورٹ مارشل کیا گیا جب کہ ملٹری کورٹ کی جانب سے سعید خان کو سزائے موت سنائی گئی، ملزم کی سزائے موت کے خلاف رحم کی تمام اپیلیں مسترد کر دی گئی تھیں۔
Load Next Story