نگران سیٹ اپاپوزیشن کااجتماعی بات کرنے کافیصلہ

نثاراورجھگڑاکوشیرپائو،منورحسن،فضل الرحمن ودیگرسے رابطے کا ٹاسک دیدیا گیا


ایکسپریس July 19, 2012
نثاراورجھگڑاکوشیرپائو،منورحسن،فضل الرحمن ودیگرسے رابطے کا ٹاسک دیدیا گیا

اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے غیرجانبداراورشفاف نگران سیٹ اپ کے معاملے پرحکومت سے انفرادی طورپربات چیت کرنے کے بجائے اجتماعی طورپربات کرنیکافیصلہ کیاہے۔

اپوزیشن کے ذمہ دارذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنیکی غرض سے اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنمائوں کاجلداجلاس طلب کئے جانیکاامکان ہے۔

ن لیگ کے قائد نوازشریف نے چوہدری نثارعلیخان،ظفراقبال جھگڑاکودیگر اپوزیشن جماعتوںکے قائدین سے رابطے کرنیکی ہدایت کردی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائدین آفتاب شیرپائو،منور حسن،مولانا فضل الرحمن اوردیگر رہنمائوں کیساتھ رابطے کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں