اسلام آباد سے اغوا ہونیوالے سابق افغان گورنر مردان سے بازیاب

فضل اللہ واحدی کو مردان صوابی روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد بازیاب کرایا گیا۔


ویب ڈیسک February 26, 2016
افغانستان کے سابق گورنر کو 2 ہفتے قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 سے اغوا کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد سے اغوا ہونے والے سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان میں رہا کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں اطلاع ملی کہ سابق افغان گورنر فضل اللہ واحدی کو مردان صوابی روڈ سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے جس پر فوری کارروائی کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد فضل اللہ واحدی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

فضل اللہ واحدی کو پشاور میں افغان حکام کے حوالے کیا گیا جہاں سے انھیں اسلام آباد کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغانستان کی جانب سے فضل اللہ واحدی کو غیر مشروط طور پر بحفاظت بازیاب کرانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ واحدی کو 2 ہفتے قبل اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 سے اغوا کیا گیا تھا۔ سابق افغان گورنر کی رہائی کی کوششوں کے لئے افغانستان کے ایک پارلیمانی وفد نے پاکستان آ کر وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں