پاکستان اور بھارت کو بردباری اور تحمل سے اختلافات ختم کرنا ہوں گے شہباز شریف

کون کہتا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے مقابلے نہیں ہوسکتے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک November 07, 2012
بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت 65 سال کے بعد بھی اچھے پڑوسی نہیں بن سکے، شہباز شریف فوٹو : فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو بردباری اور تحمل سے اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔

انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت 65 سال کے بعد بھی اچھے پڑوسی نہیں بن سکے ۔ آئیے اپنے ماضی کو فراموش کرتے ہوئے بردباری اور صبر و تحمل سے اختلافات دور کریں۔ تجارت اور کھیلوں کو آگے بڑھائیں ۔ تجارت کے لئے دونوں ملکوں کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوچکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے مقابلے نہیں ہوسکتے۔ یوتھ فیسٹیول میں 24 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی جنہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔

اس موقع پر بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سگھبیر سنگھ بادل کا کہنا تھا کہ بھارتی اور پاکستانی پنجاب کی روایات اور ثقافت مشترک ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں اطراف کی سرحدیں کھول دی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |