وزیراعظم کا کراچی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش

قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، وزیراعظم نواز شریف

رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے پولیس کی سیکیورٹی کے لئے موجود ہیںِ، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

BERLIN:
وزیراعظم نواز شریف نے شہر میں ایک بار پھر اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی پہنچنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔


اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ایک بار پھر بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے پولیس کی سیکیورٹی کے لئے موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔
Load Next Story