سنیما انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوششیں تیز

اچھی فلمیں بنیں تو لوگ دیکھنے آئیں گے ، پاکستانی فلموں کی نمائش ترجیح ہے ،سنیما مالکان


Pervaiz Mazhar November 08, 2012
کراچی،لاہور،اسلام آباد میں سنیما گھروں کی تعمیر اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے. فوٹو: فائل

پاکستان کی فلم انڈسٹری کو بھر پور انداز سپورٹ کرنے کے لیے ملک بھر میں نئے سنیما گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

پاکستانی فلمیں بنانے والوں کو سنیما کی عدم دستیابی کی وجہ سے سب سے زیادہ شکایت ہے۔ فلم سازوں کا خیال ہے اگر ہم فلمیں بناتے ہیں تو ان کی نمائش کے لیے سنیما مالکان سنیما دینے کے لیے تیار ہیں کیونکہ بیشتر سنیما مالکان بھارتی فلموں کی نمائش کو ترجیح دیتے ہیں، ہماری فلموں کو سنیما نہ ملنے کی وجہ مشکلات کا سامنا ہے، سنیما مالکان نے پاکستانی فلم سازوں کے تحفظات کو درست قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ان کی شکایت کا ازالہ کردیا جائے گا کیونکہ پاکستان میں سنیما گھروں کی تعداد اس وقت بہت کم ہے جس کی وجہ سے پاکستانی فلموں کی نمائش نہیں ہوپارہی ۔

دوسری طرف پاکستان بھر میں سنیما انڈسٹری نے گزشتہ چند سالوں میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے سنیما کا بزنس وقت گزرنے کے ساتھ بہتر ہورہا ہے جس کے بعد کراچی،لاہور،اسلام آباد میں سنیما گھروں کی تعمیر اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے کراچی میں دو نئے سنیما گھر کلفٹن دو تلوار کے پاس تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان کا افتتاح عید الاضحی پر ہونا تھا لیکن اب یہ سنیما آیندہ سال فلموں کے لیے کھول دیئے جائیں گے،جب کہ لاہور میں چار اور اسلام آباد میں بھی چار سنیما جلد مکمل کرلیے جائیں گے، یوں آیندہ سال پاکستان میں دس نئے منی سنیما گھر عوام کی تفریح کے لیے فلموں کا آغاز کردیں گے،ذرائع کے مطابق ایک غیر ملکی فرم نے بھی پاکستان میں نئے سنیما گھروں کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے انھیں امن امان کی صورت حال پر تحفظات ضرور ہیں لیکن انھیں یقین دلایا گیا ہے کہ پاکستانی میں سنیما انڈسٹری کا مستقبل تابناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |