بپاشا باسوکی نئی فلم آیندہ سال ریلیز ہوگی

فٹ رہنے کے لیے ورزش کرتی ہوں ،نئی فلم میں منفرد کردار ہوگا،بپاشا باسو


Net News November 07, 2012
بپاشا باسو عباس مستان کی آنیوالی فلم میں بھی جلوہ گر ہورہی ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کی نئی فلم نئے سال کے آغاز پر ریلیز کی جائے گی ۔

بپاشا باسو عباس مستان کی آنیوالی فلم میں بھی جلوہ گر ہورہی ہیں ۔فلم ''ریس ٹو ''کے ساتھ ہی ایک اور فلم آتما میں کام کررہی ہوں جو تکمیل کے مراحل میں ہے اور اسے آیندہ سال کے آغاز پر سینمائوں کی زینت بنایا جائے گا۔

اداکارہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں اپنی انفرادیت برقرار رکھنے کے لیے محنت کرتی رہوں گی اور کامیابی کے لیے خلوص کے ساتھ کام کررہی ہوں ۔33سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فٹ رہنے کے لیے ورزش کرتی ہوں ،نئی فلم میں منفرد کردار ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ اپنی ذات سے پیار کرنے میں کوئی برائی نہیں ۔انھوں نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں سرگرم رہنے کے لیے خود کو فٹ رکھنے کا ہنر جان گئی ہوں ۔خوبصورت نظر آنے والوں کی عزت افزائی ہوتی ہے ۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے ہندی فلموں میں کیرئیر کا آغاز2001 میںفلم اجنبی سے کیا ۔اس فلم میں انھوں نے منفی رول نبھایا مگر بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ جیت لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں