سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد جلد ہی ایکشن کے لیے تیار

اداکار چند دن فیملی کے ساتھ گزاریں گے جس کے بعد وہ ہدایتکارسدھارتھ آنند کی ایکشن فلم میں اداکاری کرتے نظرآئیں گے۔


ویب ڈیسک February 26, 2016
اداکار چند دن فیملی کے ساتھ گزاریں گے جس کے بعد وہ ہدایتکارسدھارتھ آنند کی ایکشن فلم میں اداکاری کرتے نظرآئیں گے۔۔ فوٹو:فائل

لاہور: بالی ووڈ میں منا بھائی کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد جلد ہی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت فلم نگری میں منا بھائی کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں اور ان کا شمار انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں کو بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے جب کہ سنجو بابا گزشتہ دنوں ساڑھے 3 برس قید کی سزا پوری کرکے پونے کی یارواڈا جیل سے رہا ہوچکے ہیں جس کے بعد وہ جلد ہی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی جیل میں قید کے باعث 7 فلموں کی شوٹنگ تاخیر کا شکارتھی جس کی وجہ سے فلم نگری کے پروڈیوسر کے 350 کروڑ روپے داؤ پر لگے ہوئے تھے تاہم اب سنجو باباکی جیل سے رہائی کے بعد جلدہی کئی فلموں میں شوٹنگ شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ اداکار چند دن فیملی کے ساتھ گزاریں گے جس کے بعد وہ جلد ہی ہدایتکار سدھارتھ آنند کی ایکشن فلم میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں