پاکستان اسٹیل کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی ختم

اسٹیل ملز کے ساتھ کنٹریکٹرز بھی خام لوہا و دیگر اشی ابغیرڈیوٹی منگوا سکیں گے، ایس آراوجاری، ذرائع


Irshad Ansari November 08, 2012
مقصدپراڈکٹس سستی،اسٹیل سیکٹرکوبحران سے نکالنا ہے، ایف بی آر ذرائع فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پاکستان اسٹیل ملز کے ساتھ ساتھ اس کے ٹھیکیداروں(کنٹریکٹرز) کو خام لوہا سمیت دیگر اشیا بغیر کسٹمز ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)سے جاری ایس آر او نمبر 1358(I)/2012 کے تحت 5 جون 2006کے ایس آر او نمبری 567(I)/2006 میں ترمیم کردی گئی ہے۔ اس بارے میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مذکورہ ترمیمی ایس آر او کے ذریعے پاکستان اسٹیل ملزکے کنٹریکٹرز کو خام لوہا اورکنسینٹریٹس نان ایگلومیرٹڈ ، (Concentrates non-agglomerated) سمیت اسٹیل مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے دیگر خام مال کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ دیدی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ دیگر اقدامات بھی زیر غور ہیں جن کے تحت ملک میں اسٹیل کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی تاکہ ملک میں اسٹیل انڈسٹری بحران سے نکل سکے اور اسٹیل مصنوعات کی پیداواری لاگت کم ہونے سے ملک میں اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے اور ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں