صدر ممنون حسین کے قافلے میں شامل 2 ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا گیا

دونوں ڈرائیور مقررہ رفتار سے کم رفتار پر گاڑی چلا رہے تھے, سی سی پی او امین وینس

دونوں ڈرائیورز کو کم رفتار پر گاڑی چلانے پر شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا،پولیس فوٹو:فائل

پولیس نے شک کی بنیاد پر صدر ممنون حسین کے قافلے کے 2 ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس نے صدر مملکت کے قافلے کے 2 ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا، دونوں ڈرائیورز کو کم رفتار پر گاڑی چلانے پر شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ۔


دوسری جانب سی سی پی او لاہور امین وینس کا کہنا تھا کہ دونوں ڈرائیور مقررہ رفتار سے کم رفتار پر گاڑی چلا رہے تھے، رفتار کم کرنے پر شکوک و شبہات تھے، اس لیے ڈارئیورز کو حراست میں لیا گیا۔

Load Next Story