2008 جیسی تباہی کا خوف معاشی بحالی روکے ہوئے ہے ہارپر

گھبرانے کی ضرورت نہیں، سرمایہ کاروں اور فیصلہ سازوں کو زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


AFP November 08, 2012
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گڑگائوں نئی دہلی میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کررہے ہیں، کینیڈین وزیراعطم اسٹیفن ہارپر، سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن برائون، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد علی اور دیگر عالمی رہنما بھی 3 روزہ سمٹ میں شریک ہیں، کینیڈین وزیراعظم کا افتتاحی خطاب میں کہنا تھا کہ 2008 جیسی مالیاتی تباہی کا خوف معاشی بحالی کو روکے ہوئے ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

کینیڈین وزیراعظم اسٹیفن ہارپر نے کہا ہے کہ 2008 جیسی مالیاتی تباہ کاری کا خوف عالمی معاشی بحالی کو روکے ہوئے ہے مگر سرمایہ کاروں کو زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

نئی دہلی میں منعقدہ انڈین ورلڈ اکنامک فورم سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کاروباری طبقے سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے مگر اس نے کسی انجانے اور غیرمتوقع خوف کے پیش نظر سرمایہ کاری روکی ہوئی ہے، دنیا میں بڑے کرداروں کو یہ خوف لاحق ہے کہ ایسی تباہی آسکتی ہے جیسے 2008 میں آئی تھی اور سب کچھ منہ کے بل آگراتھا، ہم مالیاتی بحران پر لٹکے نہیں رہ سکتے، یہی چیز عالمی بحالی کو روکے رہے گی، مالیاتی فیصلہ سازوں کو زیادہ پراعتماد ہونا ہوگا، آج کی غیریقینی سے بے فکر ہو کر وسط مدتی مواقع دیکھنا ہونگے۔

یہی حکمت عملی کینیڈا نے اپنائی جس کی گروتھ دنیا کے 7 بڑے ممالک کے گروپ میں سب سے بہتر ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت ایسی گلوبل پروٹیکشنزم کے اشارے مل رہے ہیں جس نے 1930 کی دہائی میں گریٹ ڈپریشن کو بحالی کے عمل کوروکا ہوا تھا مگر یہ کوئی تودا نہیں، اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، بیشر رہنما ایسے بڑا دیکھ رہے ہیں مگر میں اس تباہی سے بچنے کے حوالے سے اب بھی پرامید ہوں۔ ورلڈ اکنامک فورم میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین محمد علی، سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن برائون اور دیگر عالمی رہنما شریک ہیں، ورلڈ اکنامک فورم 3 روز تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں