صدر زرداری نے انور کاسی کی اسلام آباد کے چیف جسٹس بننے کی سمری واپس بھجوادی

وزیر قانون کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں کہا گیا تھا کہ جسٹس ریاض خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر جج ہیں۔


ویب ڈیسک November 08, 2012
وزیر قانون کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں کہا گیا تھا کہ جسٹس ریاض خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر جج ہیں۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری پر تنازع کے باعث صدر آصف علی زرداری نے جسٹس انور کاسی کی تعیناتی کی سمری واپس بھجوادی۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل نے جسٹس انور کاسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے صدر آصف علی زرداری کو ایک سمری ارسال کی، جس میں کہا گیا تھا کہ جسٹس ریاض خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر جج ہیں۔


وزیر قانون کی سمری موصول ہونے کے بعد صدر مملکت نے جسٹس انور کاسی کی سمری وزیراعظم کو واپس ارسال کردی ہے جسے وزیراعظم نے دوبارہ غور کے لئے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |