حبیب بینک لمیٹڈ کو پاکستان کا مضبوط ترین بینک قرار دے دیا گیا

جمیل اقبال سربراہ کمپلائنس اور سربراہ پیمینٹ سروسز فائق صادق نے تقریب میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کی۔

جمیل اقبال سربراہ کمپلائنس اور سربراہ پیمینٹ سروسز فائق صادق نے تقریب میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کی۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے سب سے بڑے بینک حبیب بینک لمیٹڈ کو ایشین بینکر میگزین نے پاکستان کا مضبوط ترین بینک قرار دیا ہے۔


یہ اعلان اوساکا جاپان میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا، ایوارڈ دینے کیلیے سخت معیار مقرر کیا گیا تھا جس میں آپریشن کا پیمانہ، بیلنس شیٹ میں اضافہ، رسک منیجمنٹ، منافع، اثاثوں کا معیار اور لیکویڈٹی شامل ہے۔ جمیل اقبال سربراہ کمپلائنس اور سربراہ پیمینٹ سروسز فائق صادق نے تقریب میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کی۔
Load Next Story