ایوب گوٹھ سے نوجوان بازیاب 2 اغوا کار گرفتار

ایک اغوا کار دانیال بتائے ہوئے مقام پر رقم لینے کے لیے پہنچا تو گرفتار کرلیا گیا

اغوا کاروں نے مغوی کے اہل خانہ سے رہائی کیلیے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ فوٹو: فائل

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے نیو کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں چھاپہ مار کر14سالہ محمدحارث کو بازیاب کر کے2 اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔


ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نیاز کھوسو نے بتایا کہ مغوی محمد حارث کو 24 اکتوبرکو اغوا کیا گیا تھا، انھوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے مغوی کے اہل خانہ سے رہائی کیلیے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا اور معاملہ 5 لاکھ روپے پر طے ہوا، انھوں نے بتایا کہ ایک اغوا کار دانیال بتائے ہوئے مقام پر رقم لینے کے لیے پہنچا تو گرفتار کرلیا گیا جس کی نشاندہی پر دانش کو بھی گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔
Load Next Story