بھارتی ریلوے کابجٹ پیشقلی کا نام تبدیلاسٹیشنزپروائی فائی دستیاب ہوگا

ریلوے اسٹیشنز پر سامان اٹھانے والے ’’قلی‘‘ کو سافٹ اسکلز کی تربیت فراہم اور یونیفارم دیے جائیں گے

ریلوے اسٹیشنز پر سامان اٹھانے والے ’’قلی‘‘ کو سافٹ اسکلز کی تربیت فراہم اور یونیفارم دیے جائیں گے فوٹو: اے ایف پی / فائل

بھارتی ریلوے کا بجٹ جمعرات کو پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا جس کے تحت گوگل کے تعاون سے 3سال کے اندر 500 ریلوے اسٹیشنز پر مفت وائی فائی فراہم کیا جائے گا اور ٹرینوں میں 17 ہزار ہائی ٹیک ٹوائلٹ نصب کیے جائیں گے۔


ریلوے کے وزیرسوریش پرابھو نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے اسٹیشنز پر سامان اٹھانے والے ''قلی'' کو سافٹ اسکلز کی تربیت فراہم اور یونیفارم دیے جائیں گے اور ان کا نام اب بھارتی ریلوے کی ساکھ بہتر بنانے کے سلسلے میں ''سہیک'' (مددگار) ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال تک 2ہزار کلومیٹر ریلوے ٹریک کو برقی بنا دیا جائیگا۔
Load Next Story