سعید آباد سے 2 بھتہ خورگرفتار اسلحہ برآمد

دونوں بھتہ خوروں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے


Staff Reporter November 08, 2012
گرفتار بھتہ خور ٹمبر مارکیٹ کے دکانداروں سے بھتہ وصول کرتے تھے۔ فوٹو : فائل

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے سعید آباد سے2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

دونوں بھتہ خوروں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے سعید آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور مافیا کے2 کارندے ذیشان اور محمد صدیق کو گرفتار کر کے2 ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کرلیں، ایس ایس پی (SIU/CIA) فاروق اعوان کے مطابق گرفتار بھتہ خور ٹمبر مارکیٹ کے دکانداروں سے بھتہ وصول کرتے تھے اور گرفتار بھتہ خوروں کیخلاف متعدد مقدمات درج کرا رکھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں