پی آئی اے کے55 سالہ سیکڑوں ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹ میں 15ارب روپے کی اضافی رقم بھی جمع کرا دی گئی

قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹ میں 15ارب روپے کی اضافی رقم بھی جمع کرا دی گئی فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن پی آئی اے سے55 سال عمر پوری کرنے والے سیکڑوں ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


اس سلسلے میں پی آئی اے کے اکاؤنٹ میں 15 ارب روپے کی اضافی رقم بھی جمع کرا دی گئی ہے، اس بارے میں ذمے دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گولڈن ہینڈ شیک پرعمل درآمد31 مارچ سے قبل شروع کر دیا جائے گا، اس سلسلے میں یہ طریقہ کار طے کیا گیا ہے کہ 55 سال جن ملازمین کی عمر ہو چکی ہے۔

انھیں 5 سال یعنی 60 ماہ مکمل تنخواہ گریجویٹی پروویڈنٹ فنڈ کے علاوہ گروپ ون سے 4 تک میڈیکل کی مد میں5 لاکھ روپے الگ دیے جائیں گے جبکہ گروپ 5 اور اس سے بڑے عہدے کے افسران کو بقایاجات کے علاوہ 10 لاکھ روپے میڈیکل کی مد میں دیے جائیں گے۔
Load Next Story