سیاچن خالی کیا توپاکستان قبضہ کرلے گابھارتی وزیردفاع

اس سے جنگی صورتحال کاخطرہ ہوسکتا ہے، سیاچن پر اپنی پوزیشن برقراررکھیں گے،منوہرپاریکر


INP February 27, 2016
اس سے جنگی صورتحال کاخطرہ ہوسکتا ہے، سیاچن پر اپنی پوزیشن برقراررکھیں گے،منوہرپاریکر فوٹو؛ فائل

SWAT: بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکرنے کہاہے کہ بھارت سیاچن کوخالی نہیں کرے گا،ایسی صورت میں پاکستان یہاں قبضہ کرلے گا اورمزید جانیں جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھامیں وقفہ سوالات کے دوران وزیردفاع منوہر پریکرکا کہنا تھاکہ اگر ہم نے سیاچن کا مقام چھوڑا تو دشمن اس پر قبضہ کر لے گا اور جنگی نقطہ نظر سے اس اہم محاذ کو خالی کرنے کی صورت میں مزید جانیں جا سکتی ہیں،ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں اسکی قیمت ادا کرنی پڑسکتی ہے ،یہ پوزیشن اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے، ہم 1984 کے سیاچن تنازع کے تجربے سے واقف ہیں،سیاچن پراپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں