وزیر اعظم نے کراچی کو اپنی جیب سے کچھ نہیں دیا وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

اسٹیل مل پنجاب میں یا لاہور میں ہوتی تو وفاق اس کے سارے مسائل حل کردیتا ، مانڈی والا


Monitoring Desk February 27, 2016
پاکستانی ٹیم کو اس کے اپنے کھلاڑی ہی ہراتے ہیں، بھارتی سابق کرکٹر کی جی فارغریدہ میں گفتگو ۔ فوٹو : آئی این پی

وزیرٹرانسپورٹ سندھ ممتاز جکھرانی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف سارے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں انھوں نے کراچی کو اپنی جیب سے کچھ نہیں دیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام جی فارغریدہ میں میزبان غریدہ فاروقی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کا اعلان وزیراعظم نے 2014 میں کیا تھا لیکن افتتاح آج کیا ہے چلو دیر آید درست آید،سندھ کو دینا وزیراعظم کا فرض بنتا ہے کیونکہ کراچی ستر فی صد ریونیو دے رہا ہے۔

بلیو لائن اورنج لائن سندھ حکومت بنارہی ہے،نئی سفری سہولیات سے پرانی بسوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے وزیراعظم حکومت کا ہرادارہ کوڑیوں کے دام اپنے لوگوں کو بیچنا چاہتے ہیں۔سٹیل مل اس وجہ سے بچ گئی کیونکہ سندھ حکومت بیچ میں آگئی ورنہ پی آئی اے کو دیکھ لیں ان کے دو ملازمین کو مارا تشدد کیا،اگریہی سٹیل مل پنجاب میں یا لاہور میں ہوتی تو وفاق اس کے سارے مسائل حل کردیتا فرق صرف یہ ہے کہ یہ سٹیل مل کراچی میں ہے ،نوبلین سے سٹیل مل چل سکتی ہے لیکن اس طرف کوئی نہیں آرہا ،پرائیوٹائز کمشن تو سامنا کرنے سے بھاگ رہا ہے محمد زبیر کی کوئی کریڈیبیلٹی ہی نہیں ہے ۔سابق بھارتی کرکٹر اتل وسن نے کہا ہے کہ جب بھی پاک بھارت میچ ہوتا ہے تو اس کی کافی چرچا رہتی ہے ۔

بعض وجوہات کی بناء پر دونوں ملکوں میں کرکٹ نہیں ہورہی جس کی وجہ سے یہ میچ بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ایشیا کپ میں شائد لوگوں کی دلچسپی کم ہو لیکن اس میچ میں بہت لوگوں کی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے ، پاکستان کی ٹیم کو اگر کوئی ہراتا ہے تووہ اس کے خود اپنے ہی کھلاڑی ہوتے ہیں پاکستانی ٹیم میں دھڑے بندی بہت رہتی ہے ۔بھارتی کھلاڑیوں کے پاس بہت زیادہ چوائس رہتی ہے ان کو یہ نہیں ہوتا کہ اگلا میچ ملے یا نہ ملے اس لئے وہ پراعمتاد انداز میں کھیلتے ہیں لیکن اس کے برعکس پاکستان کے کھلاڑی یا تو بہت زیادہ پراعتماد ہوجاتے ہیں یا نروس ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کے ذہن میں ہوتا ہے وہ ہیرو بھی بن سکتے ہیں اورزیرو بھی اسلئے وہ پریشر میں آکر کھیلتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں