شام جنگ بندی روس اورامریکا سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں پاکستان
ہمیں شام میں انسانی بحران اور مہاجرین کے مسئلے پر تشویش لاحق ہے،ترجمان
پاکستان نے شام میں جنگ بندی کے حوالے سے روس اور امریکا کے مابین ہونے والے سمجھوتے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا کہ پاکستان روس اورامریکہ کے مابین شام میں جارحیت کے خاتمے اورجنگ بندے کے سلسلے میں ہونے والے سمجھوتے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے شام کے مسئلے پر ایک اصولی موقف اختیارکیے رکھا ہے جو غیرجانبداری اورشام کی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کے احترام کے اصولوں پرمبنی ہے۔
تاہم ترجمان نے کہا کہ ہمیں شام میں انسانی بحران اور مہاجرین کے مسئلے پر تشویش لاحق ہے۔ بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔