سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات 17نومبر کو ہوں گے

ا میدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے


Staff Reporter November 08, 2012
صدر کے عہدے کے لیے ہائیکورٹ کے سابق جج مشتاق اے میمن اورمصطفی لاکھانی ایڈووکیٹ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2012-13 کا انعقاد 17نومبر کو ہوگا۔

ا میدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے ، جس کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے ہائیکورٹ کے سابق جج مشتاق اے میمن اورمصطفی لاکھانی ایڈووکیٹ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، جبکہ نائب صدر کے لیے اخلاق احمد خان اور یوسف مولوی ایک دوسرے کے مقابل ہیں ، جنرل سیکریٹری کی نشست پر بھی صرف دو امیدوار مدمقابل ہیں یہ عہدہ اصغر نسیم فاروقی یا محمد سلیم منگریو ایڈووکیٹس میں سے کسی ایک کے حصے میں آئیگا۔

جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر ریحان عزیز ایڈووکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،جبکہ خازن کے عہدے کیلیے ماجد نعمان ایڈووکیٹ دوبارہ امیدوار ہیں، مجلس عاملہ کی 9 نشستوں کیلیے 18 امیدواروں ندیم اے شیخ، عاصم عزیز خان ،اسجد ستار، عزیزالدین قریشی ، فضل الرحمن ، خورشید جاوید، لیاقت حسین،محمد اسلم چوہدری ، محمد اکرام صدیقی، محمد اقبال عقیل ، نسیم جاوید، قاضی علی اطہر ،رضوان احمد صدیقی ،ریحان فاروق، سعیدہ صدیقی، صمصام علی خان، زیڈ یو مجاہداور غلام صابر بلوچ ایڈووکیٹس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں