دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں نائن زیروسے گرفتار عبید کے ٹو پر فرد جرم عائد
عبید کے ٹو نے صحت جرم ماننے سے انکارکردیا، فریقین کو نوٹسز جاری
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو پر دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں عبید کے ٹو کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں عبید کے ٹو پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین اور گواہوں کو طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ برس مارچ میں نائن زیرو پر چھاپے کے دوران عبید کے ٹو کو حراست میں لیا تھا اور ملزم کی نشاندہی پر ایک مقامی اسکول سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔