قومی ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بہتری لانے کا سنہری موقع
ایشیا کپ کے تمام میچز جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر قبضہ کرسکتی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے پاس ایشیا کپ میں بہترین پرفارمنس کی بدولت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بہتری لانے کا سنہری موقع ہے۔
گرین شرٹس اس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 113 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ کو 50 اوورز کے بجائے مختصر کر کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس لئے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بہتری لانے کے لئے اسے متحدہ عرب امارات، بنگلادیش، سری لنکا اور بھارت کا سامنا کرنا ہوگا۔
ایونٹ میں تمام میچز جیتنے سے قومی ٹیم کو 117 پوائنٹس مل جائیں گے جس کے بعد اس کی پوزیشن چھٹی سے چوتھی ہوجائے گی اور 2 میچز میں ناکامی ساتویں پوزیشن پر لاسکتی ہے جب کہ رینکنگ لسٹ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 116 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں، ویسٹ انڈیز 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔