ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین امپائرورلڈ کپ میں فرائض انجام دینے کیلئے تیار

آئی سی سی آفیشلزنےوومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کیلئے31امپائروں میں سےکیتھی کروس اورکلیئرپولوسیک کاانتخاب کیا


ویب ڈیسک February 27, 2016
آئی سی سی آفیشلزنےوومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کیلئے31امپائروں میں سےکیتھی کروس اورکلیئرپولوسیک کاانتخاب کیا ۔ فوٹو:فائل

کرکٹ میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ جدت لائی جارہی ہے اور اس بار ایشیا کپ کو 50 اوورز کے بجائے جہاں محدود اوور تک محدود کردیا گیا وہیں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خواتین امپائرز کو آزمایا جائے گا۔

آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں خواتین امپائرز بھی خدمات انجام دیں گی اور خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی امپائر کیتھی کروس اور کلیئر پولوسیک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فیصلے کرتے دکھائی دیں گی۔ آئی سی سی آفیشلز نے وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کی خواہشمند 31 امپائروں میں سے کیتھی کروس اور کلیئر پولوسیک کا انتخاب کیا جو امپائرنگ کا تجربہ رکھتی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی کیتھی کروس کو آئی سی سی ایونٹس کا خاصہ تجربہ ہے اور وہ وومن ورلڈ کپ 2000، 2009 اور 2013 میں فرائض انجام دے چکی ہیں جب کہ آئندہ ماہ وہ پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف 16 مارچ کو چنائی میں ہونے والے میچ میں امپائرنگ کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |