ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالے عرفان کی 12 نومبر کو طلبی

تسلی بخش جواب نہ دیاتو چیمپئنز ٹرافی سمیت انڈین لیگ سے بھی باہر ہو جائیں گے، ذرائع


تسلی بخش جواب نہ دیاتو چیمپئنز ٹرافی سمیت انڈین لیگ سے بھی باہر ہو جائیں گے، ذرائع فوٹو : فائل

MARDAN: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انضباطی کمیٹی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر محمد عرفان کو 12 نومبرکو طلب کرلیا۔ تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں تجربہ کار کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سمیت انڈین ہاکی لیگ سے بھی باہر ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزیوں نے محمد عرفان کے ہاکی کیریئر پر سوالیہ نشان لگا دیا، انھیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 نومبر کو ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ آنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انھیں آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے قومی اسکواڈ سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔

وہ انڈین ہاکی لیگ سے بھی باہر ہو جائیں گے، پی ایچ ایف نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ان کا معاہدہ کرایا تھا جو اگر ختم ہوا تو انھیں10 سے 15 ہزار امریکی ڈالرسے بھی محروم ہونا پڑے گا۔ سیکریٹری پی ایچ ایف محمد آصف باجوہ ایف آئی ایچ کی میٹنگ میں شرکت کے بعد ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئے،ان سے گذشتہ روز ٹیم آفیشلز نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، چیف کوچ و منیجر اختر رسول نے آصف باجوہ کو کیمپ میں جاری ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ دی۔

گول کیپر کوچ احمد عالم اور فریو تھراپسٹ فیض الرحمان بھی سیکریٹری پی ایچ ایف کو بریفنگ دی۔ دریں اثنا آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈسپلن توڑنے والے کسی بھی کھلاڑی کو معاف نہیں کیا جائے گا،عرفان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ڈسپلنری کمیٹی کی طرف سے ملنے والی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |