افغانستان میں خود کش حملے میں 13 افراد ہلاک 40 سے زائد زخمی

موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے گورنر آفس کے داخلی دروازے پر خود کو اڑا لیا۔

دھماکے میں زیادہ تر ہلاکتیں عام شہریوں اور بچوں کی ہوئیں جب کہ 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، حکام۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے مشرقی صوبے میں خود کش حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے صدر مقام اسد آباد میں موٹر سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے خود کو گورنر کے دفتر کے داخلی دروازے پر اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔


امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زیادہ تر ہلاکتیں عام شہریوں اور بچوں کی ہوئیں جب کہ 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پر تشدد واقعات میں افغانستان میں 11 ہزار عام شہری ہو چکے ہیں جن میں سے صرف 2015 میں 3 ہزار 500 شہری ہلاک ہوئے۔
Load Next Story