پاکستان کا امیر قطر کیلئے نایاب بھینسوں کا جوڑا اور گائے کا تحفہ

بھینسوں کے جوڑے اور گائے کو دوحہ لے جانے کے تمام تر اخراجات پی آئی اے برداشت کرے گی۔

نایاب بھینسوں کے جوڑے اور گائے کو کل لاہور ایئرپورٹ سے اسپیشل کارگو طیارے کے ذریعے قطر روانہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

حکومت پاکستان کی جانب سے امیر قطر کو نایاب بھینسوں کا جوڑا اور اعلیٰ نسل کی گائے تحفے میں دی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے اپنے برادر خلیجی ملک قطر کے امیر کو نایاب بھینسوں کا جوڑا اور ساہیوال کی اعلی نسل کی گائے بطور تحفہ پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نایاب بھینسوں کے جوڑے اور گائے کو کل لاہور ایئرپورٹ سے اسپیشل کارگو طیارے کے ذریعے قطر روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھینسوں اور گائے کے جوڑے کو دوحہ لے جانے کے تمام تر اخراجات پی آئی اے برداشت کرے گی۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فوری طور پر تو تمام تر اخراجات پی آئی اے کی جانب سے ادا کئے جائیں گے لیکن بعد میں حکومت یہ اخراجات پی آئی اے کو واپس کر دے گی۔
Load Next Story