نازیبا زبان کا استعمال قائد ایم کیو ایم کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

الطاف حسین نشے کی حالت میں تقریر کرتے اور غیر اخلاقی زبان کا استعمال کرتے ہیں، درخواست گزار


ویب ڈیسک February 27, 2016
الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف سچل تھانے میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد اور ان کی جماعت کے 20 دیگر رہنماؤں کے خلاف کراچی کے تھانے سچل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، درخواست گزار نسرین بنت صفدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نشے کی حالت میں تقریر کرتے ہیں، غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہیں اور حال ہی میں ہونے والے ایک جلسے کے دوران انہوں نے نازیبا تصاویر بھی دکھائیں جو اخلاقی غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قائد اور دیگر رہنماؤں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کا نمبر 109/2016 ہے، ایم کیو ایم کے جن دیگر رہنماؤں کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے ان میں فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، اظہار الحسن، عامر خان ، وسیم اختر ، عارف خان ایڈوکیٹ اور کیف الوریٰ سمیت دیگر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں