شوال میں پاک فوج کی کارروائی میں 19 دہشت گردہلاک متعدد زخمی آئی ایس پی آر

شوال کےعلاقے منگروٹی میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک February 27, 2016
شوال کےعلاقے منگروٹی میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛فائل

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کے دوران 19 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شوال کے علاقے منگروٹی میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں 19 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔





ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فرار ہوتے دہشت گردوں پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوئے جب کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے افسر کیپٹن عمر عباسی سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔



دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے شوال میں شہید ہونے والے اہلکاروں کےاہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھائی اوربرائی کی جنگ ہے اور اس جنگ میں جاوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کا فخر ہیں جب کہ شہید اہلکاروں نےملک کےمستقبل کو اپنے آنے والے کل پرترجیح دی اور آخری سانس تک جرات اوربہادری کامظاہرہ کیا لہذا شہداکی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانےدیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کواس مشکل وقت میں جس جذبےکی ضرورت ہے اور شہدا اس کی زندہ مثال ہیں، شہید اہلکاروں نے ظاہر کردیا کہ ملکی تحفظ پرکوئی سمجھوتانہیں ہوگا جب کہ شہداہمیشہ ہمارےدلوں اوردعاؤں میں زندہ رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں