واشنگٹن میں فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک

مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس


ویب ڈیسک February 27, 2016
مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس، فوٹو؛فائل

امريكی دارالحکومت میں مسلح شخص کی فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو بھی گولی مار لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ملزم نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص نے پہلے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور پولیس کو اطلاع دینے کے بعد گھر کے باہر اپنے آپ کو بھی گولی مارلی۔ پولیس حکام نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام میں ہیں جن میں اب تک متعدد افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ گزشتہ روز بھی ریاست کنساس میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور30 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں