بھارت سے ہارنا بڑا دھچکا نہیں ہم کم بیک کی صلاحیت رکھتے ہیں شاہد آفریدی
وکٹیں جلدی گرنے کے باعث بڑا اسکور نہیں کیا جاسکا، پاکستانی کپتان
لاہور:
قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت سے ہارنا کوئی بڑی بات نہیں اورہم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
بنگلہ دیش میں جاری ایشیا ٹی ٹوئںٹی کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی، میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹسمین جلدی آؤٹ ہوگئے جس کے باعث بڑا اسکور نہیں کیا جاسکا جب کہ بھارت سے ہارنا کوئی بڑی بات نہیں، ہم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ آفریدی نے کہا کہ ویرات کوہلی نے بہت اچھی اننگز کھیلی، ہمارے بیٹسمینوں کو صورت حال کا جائزہ لینا چاہیے تھا ۔
واضح رہے پاکستان کا دوسرا میچ 29 فروری کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔