نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف حیسکو کا آپریشن 690 کنکشن منقطع
418 دیہات میں 6ہزار کنڈا کنکشنز ہٹا دیے گئے، بجلی چوروں پر مقدمات کیلیے لیٹر جاری
حیسکو نے نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 690کنکشن منقطع کر دیے۔
ترجمان کے مطابق تینوں آپریشن سرکلوں میں 12 اضلاع کے نا دہندگان کے خلاف حیسکو انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ 690 نادہندگان کے بجلی کنکشن واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیے گئے اس دوران 4 کروڑ 27 لاکھ 16 ہزار روپے نادہند صارفین سے وصول کیے گئے۔ علاوہ ازیں 418 دیہات میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 6000 سے زائد غیر قانونی (کنڈا) کنکشنز منقطع کر کے تار ضبط کر لیا گیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلیے علاقے کے تھانے میں لیٹر جمع کرا دیے گئے ہیں۔