پریاں جیسے اتری ہوں زمیں پر حسن بڑھاتے خوبصورت رنگوں سے مزین فراک

فوٹو شوٹ میں ماڈل ارشما ایسے ہی فراک کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں جن کا انداز بالکل منفرد اورانوکھا ہے

فوٹو شوٹ میں ماڈل ارشما ایسے ہی فراک کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں جن کا انداز بالکل منفرد اورانوکھا ہے:ماڈل : علیزے ، وقار حسین / فوٹو: محمود قریشی

لاہور:
پرستان اورپریوں کے بارے میں تو بہت سی کہانیاں سن رکھی ہوں گی اور اس کے ساتھ باربی ڈول کے بارے میں بھی سب جانتے ہوں گے۔

لیکن اب ہمارے معروف ڈیزائنرز نے خواتین کو پریوں اورگڑیا جیسا دکھائی دینے کیلئے ایسے ملبوسات بنانے شروع کردیئے ہیں جن کو پہن کر جہاں پری اورگڑیا ہونے کا احساس ہوتا ہے، وہیں فیشن کے تمام تقاضے بھی پورے ہوتے ہیں ۔

خوبصورت رنگوں میں بنے فراک ان دنوں سکول، کالج اور یونیورسٹی جانے والی لڑکیوں کی اولین ترجیح بن چکے ہیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا دیگر پارٹیاں، ہرجگہ نوجوان لڑکیاں اس طرح کے ملبوسات کوہی ترجیح دیتی ہیں۔




فوٹو شوٹ میں ماڈل ارشما ایسے ہی فراک کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں جن کا انداز بالکل منفرد اورانوکھا ہے۔ عام طورپراس طرح کے لباس باربی ڈول کے ہوتے ہیں، مگر اب حقیقی زندگی میں بھی باربی ڈول یا پری بننے کی خواہش ہوتو اس طرح کے لباس ہی پسند کئے جاتے ہیں۔

ارشما کا کہنا ہے کہ منفرد انداز کا یہ باربی ڈول فراک مجھے نہ صرف پری ہونے کا احساس دلاتا ہے بلکہ مجھے تقریب میں سب سے منفرد بھی بناتا ہے۔
Load Next Story