ٹنڈوالہٰیار بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف تاجر سراپا احتجاج

14 نومبر کو شٹر ڈائون ہڑتال کی دھمکی، کاروباری مراکز پر فائرنگ معمول بن گئی، مامارتن


Nama Nigar November 08, 2012
14 نومبر کو شٹر ڈائون ہڑتال کی دھمکی، کاروباری مراکز پر فائرنگ معمول بن گئی، مامارتن. فوٹو : فائل

ٹنڈوالہٰیار میں بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی،14 نومبر کو شٹر ڈائون ہڑتال کی دھمکی۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ ماما تن کمار، صدر وقار میمن ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چند شرپسندوں نے تاجروں کو یرغمال بنا رکھا ہے اور آئے دن مسلح افرادکاروباری مراکز پرگولیاں برساتے رہتے ہیں جنہیں پکڑنے میں پولیس ناکام ہے، گھروں اور گلیوں میں سے گاڑیاں چوری کرلی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نصر پور میں تاجر گیان چند کے گھر ڈکیتی کی واردات کو ایک ماہ گزر گیا تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جبکہ گزشتہ رات پولیس کی موجودگی میں نصر پور روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث ایک راہ گیر رام سی کولہی زخمی ہو گیا، لیکن پولیس نے وہاں موجود ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں